منظور پشتین پر بلوچستان میں حملہ، ساتھی زخمی،حالات کشیدہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربر اہ منظور پشتین بلوچستان میں پی ٹی ایم کے جلسے کے بعد واپس جارہے تھے کہ بادنزئی کے مقام پر پولیس نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کی فائرنگ سے پی ٹی ایم بلوچستان کے کوارڈینیٹر نورباچا زخمی ہوگئے۔جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

عینی شایدین کے مطابق پولیس کی جانب سے منظور پشتین کو گرفتار کرنے کی کوشش پر حالات کشیدہ ہوگئے۔

پی ٹی ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد بادنزئی کی طرف روانہ ہوگئی ہے جبکہ کئی کارکنان نے منظور پشتین کواپنے حصار میں لے رکھا ہے اور روڈ بلاک کرکے احتجاج کررہے ہیں۔جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے۔

بعض غیر مصدقہ ذرائع منظور پشتین کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کر رہے ہیں۔

مذکورہ واقعہ کے حوالے سے ابھی تک حکومتی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

منظور پشتین ارمان لونی کے تیسری برسی کے اجتماع میں شرکت کے بعدواپس جارہے تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment