تربت میں قابض فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ رات کیچ کے مرکزی شہر تربت میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو اس وقت آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ آبسر کور کے مقام سے گذر رہی تھی۔

اس حملے میں بی ایل اے کے اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ کے سرمچاروں نے دشمن فوج کے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں شامل ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کی زد میں آنے سے گاڑی میں سوار تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دشمن فوج نے حسب معمول سرمچاروں کے حملے کے بعد اپنے شکست خوردہ فوج کے مورال کو بلند رکھنے کیلئے مذکورہ مقام کو سیل کرکے اپنے جانی اور مالی نقصانات میڈیا سے چھپانے کی کوشش کی۔

دشمن فوج پر اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہینگی۔

Share This Article
Leave a Comment