بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑی کوبم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایف سی کی گاڑی کو تربت میں آبسر دوکرم ندی کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
علاقائی ذرائع نے مذکورہ دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہے تاہم جانی نقصان کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا ہے۔
علاقے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اسکی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔
دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ مکران سمیت بلوچستان بھر میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں بے انتہا تیزی آئی ہے جس سے فوجی حکام میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔