بی ایس او کے سابق چیئر مین اور بی این ایم کے رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تین سالوں سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار آصف بلوچ اور رشید بلوچ کے حوالے سے کہا ہے کہ
محمد آصف بلوچ، عبدالرشید اور ان کے دیگر 9 دوستوں کو فرنٹیئر کوراورانٹیلی جنس ایجنسیوں نے گرفتار کرنے کے بعدان کی تصاویر شیئر کیں۔ تصاویر میں ان کے ہاتھ بندھے ہوئے اور ان کے چہروں پر تشدد اور زخموں کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں لیکن انہیں کبھی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔
انہوں نے آصف اوررشید بلوچ کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔