تربت میں ایران سرحد کے قریب 2 افراد جبری طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایران سرحد کے قریب 2 افراد کی تشدد اور زنجیروں میں جھکڑنے کے بعد جبری گمشدگیوں کی اطلاعات ہیں۔

جن کی شناخت طاہر اور افتخار کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے۔

لاپتہ ہونے والے افراد کے اہلخانہ کی جانب سے کراچی کے علاقے لیاری کے بغدادی تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طاہر اور افتخار یورپ جانا چاہتے تھے، دونوں افراد کو زنجیروں میں باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ کا بتاناہے کہ دونوں افراد سے آخری رابطہ کوئٹہ میں ہوا تھا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment