چار سالوں سے لاپتہ محمد شریف کی اہلخانہ کو انکی زندگی سے متعلق تشویش لاحق

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

چار سالوں سے لاپتہ محمد شریف کی اہلخانہ کو انکی زندگی کے حوالے سے شدید تشویش لاحق ہیں۔

محمد شریف ولد دادالرحمان کا تعلق ضلع آواران کی تحصیل مشکے کھنڈری سے ہے۔

اہلخانہ کے مطابق محمد شریف کو19 فروری 2018 کو دوران سفر خضدار کی تحصیل زہری سے پاکستانی سیکورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اس وقت گرفتار کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا جب وہ اپنے علاج کے سلسلے میں کوئٹہ جارہے تھے۔

اہلخانہ کولاپتہ محمد شریف کی گزشتہ چار سالوں سے گمشدگی پر ان کی زندگی کے حوالے سے شدید تشویش لاحق ہں کہ ایسا نہ ہوکہ انہیں کسی جعلی مقابلے میں دیگر لاپتہ بلوچ اسیران کی طرح شہید کیا گیا ہو۔

انہوں نے تمام انسان دوست اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ شریف کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں اور ہمارے غم وپریشانیان دور کرنے میں کردار ادا کریں تا کہ لاپتہ شریف کو ریاستی اداروں کی طرف سے منظر عام پرلایا جائے اور ان کی بازیابی یقینی ہوجائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment