کیچ: تجابان میں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر خواتین کا احتجاج،روڈ بلاک

0
241

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں خواتین نے احتجاجاً سی پیک روڈ کو بلاک کردیا ہے اور احتجاج جاری ہے جبکہ تربت سے کمشنر مذاکرات کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

احتجاج کرنے والوں کو کہنا کہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہونگے احتجاج اسی طرح جاری رہے جبکہ سی پیک روڈ بھی آمد رفت کے لئے دونوں اطراف سے بند ہوگی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے لوگوں کو فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے جو تاحال لاپتہ ہیں۔

واضع رہے کہ تجابان سے تعلق رکھنے والے خواتین اور بچوں نے جمعرات کو ڈپٹی کمشنر کیچ کی آفس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب چار بجے سیکیورٹی فورسز نے مرحوم بدل اور میران نامی افراد کے گھروں میں داخل ہوکر ان کے بیٹے دوستا ولد مرحوم بدل اور اقبال ولد میران کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا جن کے متعلق ہمیں کوئی اطلاع اور معلومات نہیں دی جارہی۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے بچے چھوٹے ہیں جو صرف جماعت ششم اور ہفتم میں زیر تعلیم ہیں ان سے کیا قصور یا جرم سرزد ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے بچے کسی جرم میں ملوث ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کرکے ان کا جرم ثابت کیا جائے اور یہ اختیار عدالتوں کو دیا جائے کہ ان کے بارے میں سزا و جزا کا فیصلہ کریں، کسی کو خلاف قانون رات کی تاریکی میں گھروں میں گھس کر لاپتہ کرنا کہاں کا انصاف ہے؟یہ ملک کی آئین اور قانون کی خلاف ورزی کے ساتھ انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کیچ نے لاپتہ نوجوانوں کی فیملی سے ملاقات کرکے تین دنوں کے اندر ان کو بازیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج موخر کردیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here