مقتدر قوتیں بلوچستان کے عوام کو انسان نہیں سمجھتے، انہیں ہمیشہ دھوکہ دیا گیا ہے، ہدایت الرحمٰن

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کو حق دو تحریک کے قائدمولاناہدایت الرحمان بلوچ نے گوادرمیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو آئینی ومعاشی حقوق دینے کیساتھ ظلم وجبر نوجوانوں کو بے روزگاری اور منشیات سے بچاکر روزگارتعلیم اورسہولیات فراہم کریں گے۔بلوچستان کے عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیاگیا ہے مقتدرقوتیں بلوچستان کے عوام کو انسان نہیں سمجھتے لاپتہ افرادکی بازیابی،اغوا برائے تاوان وبدامنی کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔حق دوتحریک بلوچستان کے عوام کو حقوق دینے کی آئنی محب وطن قوتوں ومظلوم عوام کی تحریک ہے حق دوتحریک نہ سی پیک اورنہ ہی پاکستان کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکمران،بااختیار قوتیں ہماری تباہی وبربادی کا نہ صرف تماشاکر رہی ہیں بلکہ محب وطن عوام کا ساتھ دینے کے بجائے اس کے خلاف ہیں۔ہم ترقی یافتہ خوشحال بلوچستان بناکر لٹیروں کو ناکام بنائیں گے۔ پاکستان اسلامی اوربلوچستان اس صورت خوشحال ہوگاجب منتخب نمائندے عوام سے مخلص اور حکمران آئنی ذمہ داری ادا کریں۔بلوچستان کے عوام کو لسانیت فرقہ واریت کی جانب دکھیل کر تباہ وبرباد کیا جارہا ہے حقوق لینے والوں کو غدارکہنے والے خود غدارہیں ہم عوام دشمن غداروں کے خلاف ہر فورم پرآوازبلند کریں گے۔

حق دو تحریک مظلوموں کی آئینی عوامی اجتماعی سیاسی تحریک ہے۔بلوچستان کے عوام اگر حق چاہتے ہیں تو حق دوتحریک میں بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔بلوچستان کے عوام بالخصوص جذباتی محب وطن بے روزگارنوجوانوں او رعوام کو گزشتہ کئی دہائیوں سے باربار دھوکہ دیاجارہے ہر طرف اندھیر نگری ہے اب ایسانہیں ہونے دیں گے۔ نوجوانوں سے خوشنما نعرے لگواکر اپنے سیاسی مقاصد کیلئے تو استعمال کیے گیے مگر انہی نوجوانوں کونہ روزگار ملااور نہ تعلیم وصحت کی سہولیت میسر ہوئی ہر طرف غربت ناچتی ہے۔ حق دو تحریک مظلوم بلوچستان کے محب وطن عوام کو حقوق دلائیگی۔

Share This Article
Leave a Comment