آواران سے فورسز ہاتھوں ایک شخص لاپتہ ، نوکنڈی سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

آواران سے فورسز ہاتھوں ایک شخص جبری طور پرلاپتہ ہوگیا جبکہ نوکنڈی سے ایک لاش برآمدہوگئی ہے ۔

پاکستانی فوج نے ضلع آواران کے علاقے مالار کے رہائشی ’ظفر ولد عبدالواحد‘ کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کردیا ۔

دریں اثنانوکنڈی کے پہاڑی علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوگئی ہے ۔

تحصیلدار نوکنڈی کے مطابق نوکنڈی کے پہاڑی علاقے سے لیویز کے گشتی ٹیم کو ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جسے شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید کارروائی جا ری ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment