پشین میں لاپتہ شخص کی لاش کنویں سے بر آمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع پشین کے علا قے خا نوزئی کلی شرنہ سے لا پتہ ہو نے والے مغوی تاجر کی نعش موٹرسائیکل سمیت بلو زئی کے قریب کنویں سے برآمد کر لی گئی ہے۔

لیویز کے مطابق پشین کی تحصیل خانوزئی کے کلی شرنہ سے ایک ہفتہ قبل لا پتہ ہو نے والے پینتیس سالہ تاجر نصیب اللہ کاکڑ ولد نقیب اللہ کی نعش جمعہ کے روز بلوزئی کے قریب ایک کنویں سے برآمد کرلی گئی۔

تا جر کی نعش کے ساتھ ان کی مو ٹر سائیکل بھی مذکو رہ کنویں سے بر آمد کر لی گئی ہے۔

مغوی تا جر کی عدم با زیابی کے خلا ف خانوزئی میں آل پارٹیز اور اولسی کمیٹی کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا جس کی مختلف سیاسی جما عتوں کی جا نب سے حما یت بھی کی گئی تھی۔

لیویز کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزمان کی نشاندہی اور گرفتاری کے لئے تحقیقات کا سلسلہ جا ری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment