سبی میں قابض پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جارہ کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے سبی کے مقام پر دو مختلف حملوں میں قابض پاکستان فوج کو نشانہ بنایا، جن کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ انکے پوسٹ کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

سرمچاروں نے پہلا حملہ سبی کے علاقے کرمووڈھ میں جبکہ دوسرا حملہ سبی ہی کے علاقے ببرکچ میں کیا، جہاں 24 نومبر کو بی ایل اے کے سرمچاروں کے پہلے سے ہی نصب کیے گئے ایک بارودی سرنگ کے زد میں آنے سے قابض پاکستان فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

بلوچ لبریشن آرمی دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment