خضدار میں نوجوان قتل، چمن میں فائرنگ سے صحافی زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

خضدار میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب خضدار میں آرسی ڈی شاہراہ باجوڑی کراس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوانقتل اور اس کے ساتھی کوزخمی کردیا۔

قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت عبدالسلام غلامانی اور زخمی کی شبیراحمد نتھوانی کے نام سے ہوگئی۔

جنہیں فوری طور پر خضدار ہسپتال پہنچایا گیا۔

لیویز فورس واقعہ کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے کے شکار نوجوان خضدار سے شادی میں شرکت کیلئے باغبانہ گئے تھے۔

دریں اثنا چمن میں فائرنگ سے صحافی عبدالخالق اچکزئی زخمی ہوگئے۔

جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیاگیاہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز سرحدی شہر چمن میں فائرنگ کاواقعہ پیش آیا ہے جس کے دوران چمن کے صحافی عبدالخالق اچکزئی زخمی ہوگئے ہیں۔

جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

پولیس کے مطابق تنازعہ گھریلو رنجش کی بناء پر پیش آیاہے۔

زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیاگیاہے۔

Share This Article
Leave a Comment