کوئٹہ: ایڈووکیٹ سمیع بلوچ پر پولیس تشدد کیخلاف وکلاکا آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اجمل خان کاکڑ ایڈووکیٹ اور کابینہ نے سمیع اللہ بلوچ ایڈووکیٹ پر ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر پولیس کا وکلا کے ساتھ ناروا رویہ اور دھمکیوں کا نوٹس نہ لیا گیا تو بلوچستان ہائی کورٹ سمیت تمام عدالتوں سے غیر معینہ مدت تک کیلئے بائیکاٹ کیاجائے گا۔

پولیس کی جانب سے وکلا کے ساتھ ناروا رویہ اور دھمکیوں پر مذکورہ اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیں۔تعارف کے باوجود اہلکاروں کی جانب سے غیر مناسب رویہ اپنانا باعث افسوس ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

کوئٹہ بار نے سمیع اللہ بلوچ ایڈووکیٹ پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے تشدد کے خلاف آج بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں پیش ہونے سے بائیکاٹ کرتے ہیں۔

پولیس اہلکاروں کا وکلا پر تشدد اور غیر مناسب رویہ اپنے جیسے فعل کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے،پولیس کا وکلا کے ساتھ رویہ کا یہ عالم ہے تو پھر عام عوام کے ساتھ پولیس اہلکاروں کا کیا رویہ ہوگا؟۔

انہوں نے کہاکہ وکلا کی جانب سے تعارف کے باوجود پولیس کا ناروا اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،سائنس کالج اور سلیم کمپلیکس کے ساتھ موجود اہلکاروں اور ژوب میں پولیس اہلکار کی وکیل کو فون پر دھمکیوں کا نوٹس لیاجائے۔

انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کا وکلا کے ساتھ ناروا رویہ اور دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر بلوچستان ہائی کورٹ سمیت تمام عدالتوں سے غیر معینہ مدت تک کیلئے بائیکاٹ کیاجائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment