غیر قانونی طور پر مسلط وائس چانسلر اساتذہ،ملازمین و طلبا کیلئے مسائل پید کررہاہے،اکیڈمک سٹاف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان یکم نومبر سے لاپتہ دو طلبا کی بازیابی کا مطالبہ کرتی آرہی ہے اس کو تعلیم دشمن اقدام قرار دیتی ہیں، اگر طلبا قصور وار ہیں تو فوری طور پر عدالت میں پیش کرتے، اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے اس بابت جامعہ پر غیر قانونی طور پر مسلط وائس چانسلر،اور دیگر اعلی انتظامی آفیسران کی مجرمانہ خاموشی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، غیر قانونی طور پر مسلط وائس چانسلر نے جامعہ کے اساتذہ، آفیسرز، ملازمین اور طلبا وطالبات کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے اضافہ کررہا ہے۔

غیر سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ عدالت عالیہ کے واضح احکامات کے باوجود نہ سنڈیکیٹ، اکیڈمک کونسل، سینٹ اور دیگر پالیسی ساز اداروں کی میٹنگ کررہا ہے، اور نہ اساتذہ، آفیسرز اور ملازمین کے طے اور تسلیم شدہ مطالبات پر عملدرآمد کرتا ہے، اب صوبائی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن کے تمام ممبران نے انکی طلبا کی گمشدگی کے حوالے سے رپورٹ کو مسترد کردیا، چانسلر جامعہ بلوچستان کو اس بابت فوری طور پر نوٹس لینا چاہئے اور گمشدہ طلبا کی بازیابی کو یقینی بناکر غیر قانونی طور پر مسلط وائس چانسلر اور دیگر کو برطرف کرکے تعلیم وصوبہ دوست ماہر تعلیم پروفیسر کو وائس چانسلر متعین کر ے۔

Share This Article
Leave a Comment