تربت سے 2 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مقامی میڈیا ”دی بلوچستان پوسٹ“ کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت سے مقامی افراد کی اطلاع پر لیویز کو دو لاشیں ملی ہیں۔

لاشیں تربت کے علاقے تمپ کے پہاڑوں سے ملی ہے جنہں بعد میں انتظامیہ نے ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

برآمد ہونے والے لاشوں کی شناخت کمالان ولد فدا اورچاکر ولد محمد اسلم کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق دونوں افراد کچھ روز قبل قریبی پہاڑوں پر پکنک منانے گئے تھے تاہم آج لیویز کو انکی لاش ملی ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے واقع کے بارے مزید کوئی تفصیل میڈیا کو شائع نہیں کی ہے تاہم انتظامیہ کے مطابق معاملے کی تحقیقات پولیس کررہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment