دالبندین کے یونین کونسل آمری کے علاقے اوکی میں فائرنگ سے دو افرادہلاک ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تین بجے کے قریب دالبندین کے علاقے یونین کونسل آمری میں فائرنگ سے جان محمد،اور فقیر محمد نامی دوافراد ہلاک ہوگئے تھے۔
دونوں کا تعلق اوکی سے ہے۔
تاہم لیویز فورس اور کیو آر ایف ٹیم کی جانب سے فائرنگ کرنے والے ملزمان کیخلاف مختلف علاقوں میں ناکہ لگا کر کارروائی شروع کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
تحصیلدار دالبندین اکبر علی مزارزئی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے تین ٹیمیں تشکیل دیئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے مزید کارروائی جاری ہے تاکہ انھیں جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
دریں اثنا حب شہر سے گزرنے والی آر سی ڈی ہائی وے پر قائم باب بلوچستان کے اندرونی حصے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس اور ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کو اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم ابھی تک شناخت نہ ہوسکی ہے۔