مند: ایرانی سرحد کے قریب دوافراد کی لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان ایران سرحدی علاقے مند سے 2 پرانی لاشیں برآمد ہوگئیں۔

جنہیں گولیاں مارکر ہلاک کیاگیا ہے۔

لاشوں کی شناخت گہرگ باغ بل نگورکے رہائشی مقصود اورملاالیاس کے نام سے ہوئی ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق سب تحصیل مند کے پہاڑی علاقہ شند اور دارئے چم کے درمیان 2لاشیں برآمدہوئی ہیں جو 2،3دن پرانی بتائی جاتی ہیں، فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کیاگیاہے۔

لاشوں کی شناخت مقصود ولد حاجی تاج محمد اور ملا الیاس کے نام سے ہوئی جن کاتعلق سب تحصیل بل نگورکے سرحدی علاقہ گہرگ باغ سے بتایا جاتاہے۔

واضع رہے کہ گذشتہ مسلح آزادی پسند تنظیم بی ایل ایف نے مذکورہ دونوں افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔ اور اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے مقصود ولد حاجی تاج محمد اور ملا الیاس ریاستی مخبر تھے اور مختلف فوجی آپریشن میں پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ بلوچ نسل کشی میں ملوث تھے۔

Share This Article
Leave a Comment