چمالنگ: کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 4 کان کن ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

چمالنگ میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 4 کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔

بلوچستان میں دکی کے علاقے چمالانگ میں واقع کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 4 کان کن ہلاک ہوگئے، چاروں کان کنوں کی لاشیں نکال کر انہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے کان کنوں کا تعلق ژوب سے ہے، چاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقے بھجوائی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے کوئلے کانوں میں کام کرنے والے کانکنوں کی زندگیاں محفوظ نہیں۔ اس طرح کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں لیکن حکومت اور کمپنیاں احتیاطی تدابیر نافذ کرنے اور کانکنوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں یکسر غیر ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment