بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار تربت زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں آپسر کے علاقے آسکانی بازار میں دو ہزار گاڑی پر سیکورٹی اہلکار کے فائرنگ سے ایک بے گناہ بلوچ خاتون کی شہادت کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ جلد قاتل کو گرفتار کریں، اور متاثرہ خاندان کو انصاف دیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہر قتل کو غلطی بتا کر ہمارے جان،عزت، مال اور نسل کو ختم کیا جا رہا ہے۔
ریاست اور ریاستی اداروں کو چاہئے کہ اس واقعے میں ملوث اہلکاروں کو قانون کے حوالے کریں اور عام عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پچھلے سال بھی سیکورٹی اہلکاروں نے بے گناہ نوجوان کو قتل کیا اور آج خاتون کا قتل اسی کا تسلسل ہے۔
ترجمان نے آخر میں کہا ہے کہ قاتل اہلکار کو جلد گرفتار کیا جائے بصورت کے دیگر بی ایس او پجار اہل خانہ کے ساتھ مل کر احتجاج کا راستہ اپنائے گی۔