سعودی عرب میں مزید 20 شہزادوں کی گرفتاری کے دعوے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

عرب خبر رساں ادارے نے سعودی عرب میں شاہی خاندان کے تین سینئر اراکین کی گرفتاری کے بعد مزید 20 شہزادوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز فرمانروا شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کو اپنے بھتیجے ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس کے بعد منصوبہ بندی کا حصہ ہونے کے الزام میں مزید 20 شہزادوں کو گرفتا کرلیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے گرفتار افراد پر بغاوت کے لیے امریکیوں سمیت دیگر بیرونی قوتوں سے رابطوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے گرفتاریوں کے وارنٹ پر خود دستخط کیے۔

Share This Article
Leave a Comment