تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے زیر تعمیر شورمہ ڈیم پر حملہ کرکے وہاں موجود مشینری کو نذر آتش کردیا۔
جبکہ فائرنگ سے لیویز فورس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
آمدہ اطالعات کے مطابق ہفتے کے روزچند نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کیچ کے علاقے گھنہ کے قریب زیر تعمیر شورمہ ڈیم کی تعمیراتی مشینری پر حملہ کرکے آگ لگادی۔
جبکہ چوکیدار کے ہاتھ پاؤں باندھنے کے علاوہ سیکورٹی پر معمور فردوس نامی لیویز اہلکار کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور ان کی موٹرسائیکل اپنے ساتھ لے گئے۔
تاہم ابھی تک اس واقعہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
واضع رہے کہ آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیمیں ہموماً پاکستانی کنسٹرکشن کمپنیز پر حملے کرتے رہتے ہیں۔