گوادر : پانی و بجلی اورغیرقانونی فشنگ کیخلاف پہیہ جام ہڑتال، انتظامیہ کی عوام پر تشدد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پانی و بجلی اور بحر ہ بلوچ میں غیر قانونی ماہیگیری کے خلاف منگل کے روز علی الصبح سے مکمل پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔

ہڑتال سے گوادر شہر کا رابطہ دیگر علاقوں سے مکمل طور پر منقطہ ہوکر رہ گیا ہے اور شہر میں کاروباری مراکز مکمل بند اور سڑکیں ویران رہیں۔

ہڑتال کی کال نیشنل پارٹی نے دی ہے، جس کی وجہ سے ڈھور سے کوہ باتیل تک سڑکوں پر ٹائر جلا کر گوادر کو مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔

نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہڑتال اور پہیہ جام احتجاج سمندری حدود میں ٹرالروں کی غیرقانونی فشنگ کے خلاف کی جارہی ہے۔

گوادر سے آمد اطلاعات کے مطابق نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے میرین ڈرائیو سڑک پر ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کرادیاتھا اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال پر دکانیں اور مالیاتی ادارے بھی بند رہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انتظامیہ کے اہلکار ہڑتال ختم کرنے کیلئے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں ا۔

ویڈیو میں گوادر کے اسسٹنٹ کمشنر مظاہرین سے گتھم گتھا ہو کر نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کوبڑے فخر کے ساتھ کہہ رہے ہیں پانی دینا تھا اپنی حکومت میں دیتے، ابھی ہماری حکومت ہے۔

Share This Article
Leave a Comment