ضلع کیچ میں تمپ کے دو مقامات پر پاکستانی فوج پر حملے ہوئے ہیں،۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقے آزیان اور برت میں قائم فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق دو فوجی اہلکاروں کی لاشوں کو ضلع تربت کے ہسپتال لایا گیا ہے۔
مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دونوں اہلکاروں کے سر پر ایک ایک گولی لگی ہے اور ہو سکتا ہے کہ انکو اسنائپر سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
تاہم تاحال ان فوجی اہلکاروں کے ہلاکتوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔