مغربی بلوچستان میں 24گھنٹوں دوران 2بلوچ پناہ گزین قتل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

مغربی بلوچستان میںمیں 24گھنٹوںکے دوران 2بلوچ پناہ گزین قتل کردیئے گئے ۔

ایران میں مغربی بلوچستان کے ایک شہر چابہارمیں نامعلوم مسلح افراد نے ایک دکان میں گھس کر کیچ کے علاقے سامی سے تعلق رکھنے والے رحمدل ولد عبداللہ کو قتل کردیا ہے ۔

مشرقی مقبوضہ بلوچستان میں جب پاکستانی فورسز نے قوم دوست سیاسی کارکنان کو ہدف بنا کر قتل کرنا شروع کیا تو ہزاروں دیگر بلوچ مہاجرین کی طرح رحمدل بھی مغربی بلوچستان ہجرت کرگئے۔

رحمدل بلوچ گزشتہ تین سالوں سے وہاں مقیم تھے اور ایک دکان میں کام کرتے تھے۔ انہیں 4 مارچ، بدھ کی شام کو نامعلوم قاتلوں نے دکان میں گھس کر گولی مار کر قتل کیا۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران اسی طرح ایک دوسرے واقع میں ایک اور بلوچ پناہ گزین کو قتل کردیا گیا ہے ۔

ایران میں مغربی بلوچستان کے شہر سراوان میں نامعلوم مسلح افراد نے مشرقی بلوچستان کے علاقے مشکئے نوکجو سے تعلق رکھنے والے ماسٹر علی کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی فورسز اپنے گماشتوں کے ذریعے ایران کے زیر انتظام مغربی بلوچستان میں تواتر کے ساتھ بلوچ مہاجرین کو نشانہ بنا رہا ہے۔ان سے قبل بھی بلوچ مہاجرین قتل کیے جاچکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment