ہیٹی کے صدر کے قتل میں سابق وزیر انصاف کے ملوث ہونے کا انکشاف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کولمبیا کی پولیس کے سربراہ نے صدر کے قتل کی ابتدائی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ممکنہ طور پر ہیٹی کے صدر جووینل موئس کے قتل کا حکم سابق وزیر انصاف جوزف فیلکس باڈیو نے دیا تھا۔

خبر رساں اینسی رائٹرز کے مطابق 7 جولائی کو پورٹ او پرنس کے اوپر ہلز میں واقع صدر یووینل موئس کے گھر پر مسلح افراد دھاوا بولا اور قتل کیا۔

پولیس کی جانب سے خبر رساں اداروں کو بھیجے گئے آڈیو میسج میں جنرل جیارج ورگاز نے کہا کہ کہ انٹرپول کے ہمراہ ہیٹی اور کولمبیا کے حکام کی تحقیقات میں ظاہر ہوا کہ باڈیو نے واردات سے تین دن قبل یووینل موئس کے قتل کا حکم دیا تھا۔

جیارج ورگاز کے مطابق تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ باڈیو نے سابق کولمبین سپاہیوں ڈوبرنی کپاڈور اور جرمن ریورا کو صدر یووینل موئس کے قتل کا حکم دیا تھا۔

ورگاز نے کہا کہ واقعے سے اندازاً تین دن قبل جوزف فلیکس باڈیو نے ڈوبرنی کباڈور اور جرمن ریورا کو کہا تھا کہ انہیں صدر یووینل موئس کو قتل کرنا پڑے گا۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment