مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے خفیہ اداروں کے کارندوں پر حملہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مغرب کے وقت خاران میں کیف دیدگ ہوٹل کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کی آواز یں سنی گئیں۔
اس حوالے سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے انٹیلی جنس کے کارندوں کے زیر استعمال ایک مخصوص ٹھکانے پر دستی بموں سے حملہ کیا ہے۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر سے غیرمقامی افراد بالخصوص پنجابیوں کو تیزی کے ساتھ مختلف علاقوں میں آباد کیا جارہا ہے۔
آباد کار مختلف ہتھکنڈوں کے تحت بلوچستان کے مختلف شہروں میں رہائش اختیار کرکے پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کے لئے کام کررہے ہیں۔