پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع زیارت کے ضلعی کمیٹی کا اجلاس ضلع سیکرٹری عبدالغفور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں گزشتہ رپورٹ پیش کی گئی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔
اجلاس سے پارٹی کے مرکزی وصوبائی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، ضلعی سیکرٹری عبدالغفور، سردار حبیب الرحمن دمڑ، میروائس خان اور ظاہر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع زیارت میں ایف سی کی جانب سے سیاسی جمہوری پارٹیوں کے جھنڈے اتارنے، وال چاکنگ مٹانے، زیارت میں پہلے سے موجود پبلک پارکوں پر قبضہ اور سویلین اتھارٹی کا خاتمہ کرنے کے ناروا اقدامات کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ زیارت میں پانی،گیس، بجلی اور زندگی کے دیگر سہولیات مکمل طور پر ختم کرنے اور عوام کی زمینوں پر قبضے کی کارروائیاں تسلسل سے جاری ہیں۔
ضلع زیارت میں ایف سی کے چینوں (ناکوں) پر عوام کی تذلیل، پیسے بٹورنے اور لوگوں کو تنگ کرنے کیلئے بیجا سوالات پوچھتے جاتے ہیں جس سے وہاں کی لوکل آباد کو زیارت سے بیزرا ی پر مجبور کیا جارہا ہے، زیارت کی تفریحی مقامات پہلے سے ہی قبضہ کیئے جاچکے ہیں اور زیارت سیاحت کیلئے آنیوالے صوبے اور صوبے سے باہر کے سیاحوں کیلئے پہلے سے عوام کے بازار، ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز،مسافر خانوں کو ختم کرنیکی منصوبہ بندی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ضلع زیارت کی جماعتیں اپنے عوام کی تائید وحمایت سے جمہوری سیاسی جدوجہد کے ذریعے ان ناروا اور عوام دشمن اقدامات کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم انتظامی آفیسران کے علاوہ ایف سی کے قبضوں اور وہاں کے مقامی لوگوں کی آئینی سیاسی جمہوری اختیارات اور کاروبار ختم کرنے کا قانونی طریقے سے خاتمہ کرینگے اور اپنے عوام کو ان کے حقوق اور کاروبار میں مکمل تحفظ اور تعاون فراہم کرینگے۔