وادی مشکے میں پاکستانی فوج پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ ہوا ہے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق وادی مشکے کے مین شہر گجر میں کالج میں قائم آرمی کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ ہوا ہے،اسی طرح گزشتہ رات وادی مشکے کے علاقے النگی میں قائم آرمی چوکی پر بھی حملہ ہوا ہے،
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکوں اور فائرنگ سے پورا علاقہ گھونج اُٹھا ہے، اور ان حملوں میں پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔