گوادر انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر راکٹوں سے حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر راکٹوں سے حملہ،دھماکوں سے پورا علاقہ گھونج اُٹھا۔

ضلع گوادر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچ سرمچاروں نے جمعہ کی شام گوادر کے نئے زیر تعمیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے،۔مقامی ذرائع کے مطابق راکٹ ائیرپورٹ کے زیر تعمیر علاقے میں گرے ہیں،تاہم مقامی انتظامیہ نے حملے کی تصدیق تو کی ہے مگر نقصانات کے بارے میں بتانے سے انکار کیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گوادر کے علاقے گورانڈانی میں زیر تعمیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے اور دھماکوں سے پورا گوادر گھونج اُٹھا ہے،واضح رہے کہ ائیر پورٹ کی تعمیر کا ذمہ چینی کمپنی کے پاس ہے اور اس میں نو فیصد چینی نفری کام کر رہی ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے پورے علاقے کو مکمل گھیر لیا ہے اور مقامی انتظامیہ سمیت کسی کو بھی وہاں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

Share This Article
Leave a Comment