خضدار : مسلح اغواکار ولیویز مابین جھڑپ ،2 افراد ہلاک، ایک زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے باغبانہ میں دو افراد کو اغواءکرنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک اغواءکار سمیت مغوی ہلاک جبکہ ایک مغوی زخمی ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیویز فورس اور اغواءکاروں کے درمیان فائرنگ سے ہلاکتیں پیش آئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اغواکاروں نے ایک مغوی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا۔

جمعرات کے روز خضدار کے علاقہ باغبانہ سے مسلح اغواءکاروں نے ایک گاڑی میں دو افراد دین محمد اور حاجی خان محمد قوم باجوئی کو اغواءکرکے پہاڑوں کی جانب روانہ ہوگئے۔

لیویز فورس کو اطلاع ملنے پر انہوں نے اغواءکاروں کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں پاشتہ خان ایریا میں گھیرے میں لیکر ان سے مغویوں کو چھڑانے کا مطالبہ کیا تاہم اغواءکاروں نے مغوی افراد کو چھوڑنے کی بجائے لیویز فورس پر فائرنگ شروع کی۔

فائرنگ تبادلے میں ایک اغواءکار ہلاک ہوا جبکہ اغواءکاروں نے ایک مغوی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا۔

دیگر اغواءکار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جنہیں لیویز فورس تلاش کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment