ضلع آواران میں پاکستانی فوجی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ۔ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مالار میں قائم فوجی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے، مقامی ذرائع کے مطابق شام گئے پورا علاقہ دھماکوں اور فائرنگ سے گھونج اُٹھا۔
مقامی انتظامیہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مالار کہن میں فوجی چوکی پر حملہ ہوا ہے تاہم انتظامیہ کو اس حوالے پاکستانی فوج نے تاحال کوئی اطلاعات نہیں دی ہیں،
عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد فوجی ایمبولنس اور مزید نفری مذکورہ مقام پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کا مکمل محاصرہ کیا گیا ہے۔