مقبوضہ بلوچستان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق کیل کور کے پہاڑوں میں ہیلی کاپٹروں کی نیچی پروازوں کے ساتھ زمینی فوج کی نقل و حرکت میں تیزی دیکھی گئی ہے۔
پنجگور کیلکور میں پاکستانی جنگی ہیلی کاپٹروں کی نیچی پروازیں جاری ہیں۔علاقائی ذرائع نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ فوج کی درجن سے زائدگاڑیاں کیکور کاشت پہنچ کر وہاں رہنے والے خانہ بدوشوں کو نقل مکانی کی دھمکی دے رہے ہیں۔انھوں نے کہاہے کہ پاکستانی فوج نے ایک ہفتہ کے اندرندی نالوں میں رہنے والے خانہ بدوشوں کو یہاں سے نکل مکانی کرنے کی وارننگ دی ہے۔
پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ ورنہ انھیں زبردستی یہاں سے اٹھایا جائے گا۔واضح رہے دس دن قبل کیکور حاجی پیر درگاہ پر موجود زائرین پر جنگی ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کرکے مراد محمد سمیت سات افراد جبکہ مادگ میں تین افرادکو شہید کیا تھا۔
اس وقت کیلکور و گرد نواع میں پاکستانی فوج کی بڑی تعداد کی نقل و حرکت کا سلسلہ جاری۔