شاپک اور شہرک حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ پانے یاک پریس ریلیز میں شاپک اور شہرک میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے شاپک اور شہرک میں قابض پاکستانی فورسز کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا جس سے قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوئے۔

انہوںنے کہا کہ 17 نومبر دن کے گیارہ بجکر پچاس منٹ پر کیچ کے علاقے شہرک ڈیم بازار میں سرمچاروں نے دشمن کے پیدل گشتی ٹیم اور ایک گاڑی کو آئی ای ڈی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے میں قابض دشمن فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے۔ اس کے بعد سرمچاروں نے دشمن کے پیدل اہلکاروں کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے دشمن کو مزید جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے تیرہ نومبر بروز بدھ صبح گیارہ بجے شہرک میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، حملہ بیس منٹ جاری رہا جس کے نتیجے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

بیان میں کہا گیا کہ حملے کے دوسرے دن قابض فورسز نے علاقے میں پہنچ کر بلوچ عوام کو ہراساں کیا جو کہ قابض کی شکست کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فوج کے انخلاء تک حملے جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment