شاہرگ میں کوئلے کی لوڈنگ بند ،احتجاج ہنوزجاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی لوڈنگ تاحال بندہے اور احتجاج جاری ہے ۔

ٹرانسپورٹ یونین کے ڈویژن سیکرٹری حاجی عبدالجبار کاکڑ صدر ملک طاہر خان جنرل سیکرٹری حاجی وزیر خان مندوخیل سینئر نائب صدر جلات خان حریفال سرپرست حسین بابر آفیس سیکرٹری باران شاہ شیرانی نے ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ پر احتجاج کیمپ میں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آل بلوچستان ٹرانسپورٹ یونین کا تمام کوئلہ اور گاڑی کے مالکان سے حاجزانہ اپیل ہے کہ کوئلے کی لوڈنگ مکمل بند ہے جب تک شہرگ مانگی ڈیم میں جلانے والے گاڑیوں کی مستقل حل نہ نکالی جاتی ہے احتجاج جاری رہے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والے گاڑیوں کو رکھا جائے گا اور ڈرائیور کو ایک لاکھ روپے جرمانہ اور لے جانے والی کوئلہ ضبط کیا جائے گا۔ اس کی مسلسل نگرانی کرنے کے لیے ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ پر نگران کیمپ لگایا ہے جس پر 24 گھنٹے ہلکار موجود ہونگے۔

Share This Article
Leave a Comment