Site icon Daily Sangar

آپریشن درہِ بولان جاری،دھماکوں اور شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری،

شہر میں بھاری دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلح افراد نے فورسز پر درجنوں راکٹ فائر کیے ہیں۔

علاقے میں بجلی اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکے تاہم آخری اطلاعات تک دو طرفہ فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہے ہیں۔

مچھ و گرد نواح دھماکوں سے گونج اٹھا متعدد گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے،دھماکوں سے شہر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا بازار آنا فاناً بند ہو گیء شہر کی بجلی بند کر کے بلیک آوٹ کیا گیا نامعلوم سمیت سے مچھ پر راکٹ فائر کیے جارے ہیں۔
مچھ: سول اسپتال مچھ میں ایمرجنسی نافذ، تمام حملے کو ہسپتال پہنچنے کی ہدایت،مچھ: شہر میں دھماکوں کے بعد مسلسل چاروں اطراف سے فائرنگ جاری ہے

خیال رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک مختصر بیان کہا ہے کہ آپریشن درہِ بولان کا آغاز ہوچکا ہے اس آپریشن میں بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ، اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ، فتح اسکواڈ اورانٹیلیجنس ونگ حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مچھ بولان اور مضافاتی علاقوں میں بلوچ عوام گھروں سے نہ نکلیں اور شاہراوں پر سفر کرنے سے گریز کریں

Exit mobile version