نوشکی: گرلز کالج میں فائرنگ، 3 طالبات زخمی،ایک کی حالت تشویشناک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں گرلز ڈگری کالج پر مسلح نقاب پوشوں نے حملہ کر کے اندر داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 طالبات شدید زخمی ہو گئیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

کالج انتظامیہ کے مطابق تین مسلح نقاب پوش افراد کالج کی عمارت میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرنے سے قبل پرنسپل کے دفتر کی توڑ پھوڑ کی اور سی سی ٹی وی کیمروں کو تباہ کر دیا۔

اس کے بعد حملہ آور نے طالبات پر براہِ راست فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

Share This Article