پشین : بوستان میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے بوستان کے قریب زمین کے پرانے تنازع پر فائرنگ کا خونریز واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نواز خان ولد محمد ایوب، محمد ایاز ولد محمد ایوب اور اعجاز احمد ولد محمد ہاشم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

جبکہ شدید فائرنگ کی زد میں آ کر شیر محمد ولد محمد صادق، عبدالمالک ولد محمد صادق، محمد ایوب ولد عبدالرازق اور جمیل احمد ولد عبدالرازق شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے فوراً بعد علاقے میں شدید تشویش اور خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article