وڈھ: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر لاشوں کے ساتھ روڈ بلاک احتجاج جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدارکے تحصیل وڈھ میں شادی کی ایک تقریب کے دوران ایک گھر پر پاکستانی فوج کے حملے و فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد کے ہلاک اور ایک خاتون کے زخمی ہونے کے واقعے کے خلاف اہلِ علاقہ کا لاشوں کے ہمراہ احتجاج گذشتہ 24 گھنٹوں سے زائد تاحال جاری ہے۔

مظاہرین نے احتجاجاً کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ این-25 کو وڈھ کے مقام پر بند کر رکھا ہے جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوگئی ہے اور دونوں جانب گاڑیوں کی قطاریں لگنے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

شاہراہ کی بندش کے باعث کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں، ٹرانسپورٹرز اور دیگر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ احتجاج کے باعث معمول کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ اس خونریز کارروائی کے بعد پاکستانی فوج کا موقف سامنے آیا ہے کہ اس نے مسلح افراد مارے ہیں۔جبکہ متاثرین سوال کر رہے ہیں کہ ہلاک افراد میں ایک معصوم بچہ اور دیگر سویلین کیا آپ کو مسلح لگتے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article