نوشکی میں ہندو تاجرقتل ،تربت میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں مسلح افراد نے دکان میں گھس کر فائرنگ کرکے ہندو تاجر کو قتل کردیا جبکہ تربت میں  دشت ایم ایٹ شاہراہ پر کار گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

نوشکی سے اطلاعات ہیں کہ مسلح ڈاکوؤں نے دکان کے اندر گھس کر فائرنگ کرکے ہندو تاجر کو قتل کردیا۔

کہا جارہا ہے کہ واقعہ نوشکی بازار قادر آباد اسٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں مسلح ڈاکوہندو تاجر کے دکان کے اندر داخل ہوگئے اور ہاتھا پائی کے دوران فائرنگ سے ہندو تاجر راکیش کمار قتل ہوگئے۔

فائرنگ واقعہ کے بعد مسلح ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔

دوسری اجنب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے دشت کے علاقے میں ایم ایٹ شاہراہ پر کار گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار قادر بخش ولد واجداد، سکنہ گھنہ پھلانی موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article