دکی:باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے 3 بچیاں ہلاک، 20افراد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی میں باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے 3 بچیاں ہلاک اور20افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق جمعرات کو دکی کے علاقے رباط میں منڈے ٹک کے مقام پر باراتیوں کی پک اَپ گاڑی الٹ گئی۔

گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 3 کمسن بچیاں ہلاک جبکہ 18افراد زخمی ہوگئے ۔

واقعہ کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے 8شدید زخمیوں کو لورالائی ریفر کردیاگیا جن میں سے 2کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

مزید کارروائی جاری ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article