سنگر کی 32 ویں اہم اشاعتی کاوش "بہرام درویش” بلوچی زبان میں شائع

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

سنگر پبلی کیشنز کے کتابی سلسلے کی بتیسویں اہم اشاعتی کاوش "بہرام درویش” اب بلوچی زبان میں شائع ہوچکی ہے۔

یہ کتاب معروف ادیب ڈاکٹر جلال بلوچ کی تخلیقی بصیرت اور فکری گہرائی کا ایک توانا اظہار ہے، جس میں شہید محمد کریم عرف ملا بہرام کی شخصیت، جدوجہد اور کردار کو نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ "بہرام درویش” اپریل 2023ء میں سنگر پبلی کیشنز کے زیرِ اہتمام اردو زبان میں شائع ہوئی تھی، جسے قارئین نے بے حد سراہا۔ اب اس کا بلوچی ترجمہ بھی اہلِ علم و ادب کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ قارئین اس اہم تصنیف سے استفادہ کرسکیں۔

کتاب کا بلوچی ترجمہ بلوچ نیشنل موومنٹ کے سینئر ساتھی، انور ایڈووکیٹ ہنکین کے صدر اور معروف ادیب و مترجم بابا جی آر بلوچ نے انجام دیا ہے۔ بابا جی آر بلوچ نے محض لفظوں کا ترجمہ نہیں کیا بلکہ اصل متن کی روح، اس کے فکری پس منظر اور ادبی حسن کو بڑی مہارت اور ذمہ داری کے ساتھ بلوچی قالب میں منتقل کیا ہے۔

ان کا ترجمہ زبان و بیان کی شستگی، معنوی گہرائی اور تخلیقی سلیقے کا عمدہ نمونہ ہے، جس سے مترجم کی علمی بصیرت اور ادبی مہارت بخوبی عیاں ہوتی ہے۔

یقیناً بابا جی آر بلوچ کی یہ قابلِ قدر کاوش قارئین میں پذیرائی حاصل کرے گی اور "بہرام درویش” کو بلوچی ادب میں ایک اہم اضافہ ثابت کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article