بحرہ بلوچ کی 20 کلومیٹر علاقے میں خام تیل پھیلنے کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بحرہ بلوچ میں مکران ساحل پر تقریباً 20 کلومیٹر علاقے میں خام تیل پھیلنے کی اطلاعات ہیں لیکن اس کی اب تک مقامی سطح پر تصدیق کی خبر ہم تک نہیں پہنچ سکی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ خام تیل کا یہ پھیلائوضلع گوادر کے مغربی ساحل پرہواہے۔

یہ اطلاعات حکومت کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے اور کہا جارہا ہے کہ ساحل پرخام تیل جمع ہونے سے سمندری حیات اور ماہی گیری کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

اس سلسلے میں پاکستانی میڈیا میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات سے منسلک بیان میں کہا گیا ہے کہ آلودگی کا معاملہ ممکنہ طور پرآبنائے ہرمز کی کشیدگی سے منسلک ہوسکتا ہے، ہوسکتا ہے مغربی سمت سے چلنے والی تیز ہوائیں تیل کو مکران کے ساحل تک لائی ہوں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article