کوئٹہ: سول سوسائٹی کا ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب پھینکنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سول سوسائٹی کی جانب سے گزشتہ روز سول سنڈیمن ہسپتال ڈاکٹر ماہ نور ناصر تیزاب پھینکنے کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے حق میں اور واقعہ کے خلاف نعرے درج تھے ۔

مظاہرے میں خواتین وکلاءسمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھیں ۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ خواتین کے خلاف اس طرح کے گھناؤنے اقدامات کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانی چاہئے اور جس بھی کسی خاتون کے ساتھ کوئی ہراسانی کا واقعہ پیش آئے اسے فوری طور پر اپنے قریبی عزیزوں کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ قانون کا سہارا لینا چاہئے تاکہ ایسے عناصر کو گھناؤنا فعل کرنے سے قبل قانون کے شکنجے میں جھکڑا جاسکے۔

مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article