پاکستانی فوج کی بربریت پانچویں روز بھی جاری،سینکڑوں گھر نذر آتش درجنوں افراد آرمی کیمپوں میں منتقل جس میں بڑی تعداد خواتین وبچوں کی ہے۔
ضلع پنجگور،کیچ کولواہ، آواران مشکے اور ضلع واشک کے متعدد علاقوں میں پاکستانی فوج کی زمینی اور فضائی بربریت جاری ہے۔
اطلاع کے مطابق جو فوجی آپریشن کولواہ آواران کے مغربی پہاڑوں اور پنجگور اور ضلع واشک کی مشرقی جانب سے شروع کیا گیا تھا، اب اس میں وسعت لاکر ضلع واشک کے علاقہ راغے کے شمال مشرقی علاقوں شنگر، ملادونی،پیزگ اور گجلی تک پھیلاکر ان پہاڑی علاقوں میں ملٹری اور ریاستی حمایت یافتہ مسلح افراد کے کارندوں نے لوگوں کے جھگیاں اور گھر جلانے کا سلسلہ شروع کیاہے۔
گچک سے اطلاعات ہیں کے کہ پاکستانی فوج نے چب،گونی،گورکی،لوہڈی، میں ڈیڑھ سو سے زائد گھروں کو نذرآتش کرنے کے بعد
تمام لوگ کو پرپوکی آرمی کیمپ میں لا کر تشدد کا نشانہ بنایا جس میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے اسکے بعد کہن کیمپ آرمی کیمپ منتقل
منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چار پانچ فوجی دستے علاقائی ڈیتھ اسکوائڈ کے ساتھ مل کر سول ڈریس میں حصہ لیکر درندگی کر رہے ہیں،جہاں لوگوں کے گھر جلارہے ہیں۔
واضح رہے کہ ان علاقوں کے مغربی جنوبی علاقوں جوکہ ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں جنوب مغربی جانب گچک،جنوبی علاقہ پشتکو،ٹوبہ،سولیر،دراسکی اعظم پیر،وہلی اور کیل کور واقع ہیں، گذشتہ ہفتے سے فوجی بربریت جاری ہے جہاں زمین فوج کے علاوہ گن شپ ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔اور زمینی فوج کو گاڑیوں کے علاوہ اونٹ او گدھوں کی سہولت حاصل ہے جو عام بلوچوں سے چھینے گئے ہیں۔ایک تخمینہ کے مطابق کولواہ سے لیکرراغے تک تقریبا بیس ہزار سے زیادہ زمینی فوج حصہ لے رہاہے،فضائی ایس ایس جی کمانڈوزکی بھی انکو مدد حاصل ہے۔