بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ 5858 دنوں سے جاری ہے۔
قلات سے مُلا یار محمد دہوار بلوچ،علی دوست بلوچ،نزیراحمدبلوچ نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔
وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہاکہ خضدار،تربت،پنجگور، میں بلوچ فرزندوں کی شھادت ریاست کی جارحانہ پالیسیوں کی تسلسل ہے ،بلوچستان میں ریاستی بربریت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور قبضہ گیریت کے خلاف بلوچ عوام کی جدجہد نے ریاستی پالیسیوں کو پسپاکردیاہے جس سے اب ریاستی فورسز نے اپنی پالیسیوں میں مزید جارحیت لاتے ہوئے بلوچ نسل کشی کو مزید تیز کردیا ہے۔
ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ جس طرح مشرقی تیمور کے مسئلے پر کورٹ کے فیصلوں کو ردکرتےہوئے مشرقی تیمور کے لوگوں کو گمشدہ کرکے قتل کیاجاتارہا۔ بلوچستان میں بھی یہی صورتحال ہے جس طرح مشرقی تیمور میں قابض کی ایجنسیاں بےلگام تھیں۔
اسی طرح بلوچستان میں بھی خفیہ اداروں کی جانب سے ظلم کی ہولی کھیلی جارہی ہے اس بارے میں پولیس نے ان گمشدگیوں میں خفیہ ایجنسیوں ایف سی کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کی ہیں لیکن قابض پاکستان اور ایجسیوں نے کسی چیز کو خاطر میں لائےبغیر بلوچستان میں ننگی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ پاکستانی حکومت انتہائی مجرمانہ انداز میں اس معاملے پر انکاری ہے ۔
عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جونکنے کےلیئے پاکستانی حکومت نے متعدد اجلاس کیئے اور کئی کمیٹیاں بھی تشکیل دی لیکن کوئی بھی کمیٹی آج تک اپنی رپورٹ پیش نہیں کرسکی ہے کیونکہ بلوچستان ایک چھاؤنی کی شکل اختیار کرچکاہے جہاں تمام فیصلے فوج اور ایجنسیوں کےہاتھوں میں ہیں اگر یہاں فوج اور اس کے حواریوں کی ننگی جارحیت کے خلاف کوئی آواز اُٹھائیں تواسےنشان عبرت بنا دیاجاتاہے دوسری جانب انسانی حقوق کے عالمی اداروں کا کردار ماسوائے سالانہ رپورٹوں کے کچھ نہیں بلوچستان میں بھی مانیٹرنگ میکنزم نہیں ہے اور آج تک موجودہ حالت کو کسی نے مانیٹرنہیں کیا۔