جب پوری دنیا عید کی خوشیوں میں مصروف ہوگی ،بلوچ قوم سڑکوں پر ہوگی، بی وائی سی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے "عید، مزاحمت اور بلوچ”کے عنوان سے بلوچ قوم کے نام سے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ جب پوری دنیا عید کی خوشیوں میں مصروف ہوگی، بلوچ عوام بی وائی سی کی قیادت کی رہائی کے لیے سڑکوں پر ہوں گے۔ اس جدوجہد کے دن، ہم آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

انہوںنے کہا کہ عوام سے مخاطب کوکر کہا کہ آپ ایک ویڈیو بنائیں اور اعلان کریں کہ آپ اپنے علاقے میں بی وائی سی کے احتجاج میں شامل ہوں گے۔ اگر شرکت ممکن نہ ہو تو تحریری طور پر اپنی حمایت کا اظہار کریں۔

ترجمان نے کہا کہ اگر آپ احتجاج میں شریک نہیں ہو سکتے، تو آگاہی پھیلائیں—تازہ ترین معلومات شیئر کریں، سوشل میڈیا پر آواز بلند کریں، اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو اس جدوجہد سے آگاہ کریں۔

انہوںنے کہا کہ ان مظاہروں کی اصل وجوہات پر کھل کر بات کریں۔ ریاستی جبر پر خاموش نہ رہیں۔

ترجمان نے بلوچ عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ ریاستِ پاکستان ہمیں قتل کر رہی ہے۔اس قتلِ عام کے خلاف ہمیں آپ کی آواز درکار ہے۔آپ کی آواز ہی دنیا تک سچائی پہنچا سکتی ہے۔

Share This Article