بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5591 دن ہوگئے ۔
پنجگور سے سیاسی اور سماجی کارکنان غلام جان بلوچ نور احمد بلوچ اور دستگیر بلوچ نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔
وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے کہا کہ پُر امن جد جہد بلوچوں کی زندگی کا حصہ بن چکی ہے ۔ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز خفیہ اداروں اور زرخرید قاتل گروہوں کے ذریعے بلوچستان بھر جاری سفاکیت کو مزید تیز کر دیا ہے ۔اس اثنا میں بلوچوں کو جبری لاپتہ کرنے اور اُن کی لاشیں پھینکنے کے عمل میں ایک مرتبہ پھر تیزی لائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قابض اور اُس کے گماشتوں کی ظلم وبر بریت بلوچ فرزندوں کو اپنی عظیم قومی مقصد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکتا ہے۔ جبری لاپتہ بلوچوں کے اہلخانہ ہر روز احتجاج میں گزار کر دنیا کو پیغام دیا ہے کہ بلوچ قوم اپنی قومی بقاپر امن جد جہد کے لیے قربانی کے جذبوں سے سرشار ہے اور اُن کی زندگی کی ہر خوشی ان سے وابستہ ہے اور وہ اپنی تحریک ہر قسم کے ظلم و جبر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستانی ادارے بلوچستان میں اپنی جارحیت میں تیزی لا چکے ہیں۔ بلوچ فرزندوں کی قربانیوں اور ماں بہنوں کی حوصلوں نے پاکستانی ظلم بربریت کو ایک مرتبہ پھر تیز کر دیا ہے۔
ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران سینکڑوں بلوچ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو جبری گمشدگی اور لاشیں پھینکنا پہلے سے جاری بر بریت کا تسلسل ہے۔ جو کہ عالمی اداروں کو پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان عالمی دنیا کے انسانی حقوق اور اس خطے میں امن کے کوششوں سمیت عالمی قوانین کو کوئی اہمیت نہیں دیتا جو کہ عالمی دنیا کے لیے ایک تشویش ناک بات ہے جبکہ پاکستان اپنے تاریخ میں کبھی میں عالمی اداروں اور دنیا کے امن کو خاطر میں نہیں لائی ہے جس کے واضح مثالیں پاکستان کی جانب سے دنیا کے دہشت گردوں کی سر پرستی اور دنیا کو دھوکہ دینے کے مسلسل واقعات ہیں اس لیے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے پاکستان سے امید وابستہ رکھنے کے بجائے خود پاکستان کی جارحیت کے خلاف اقدامات کریں اور اسے عالمی جنگی قوانین کا پابند بنائیں۔