بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو آج 5587 دن ہو گئے ہیں۔
جیکب آباد(خان گھڑ) سے جسقم کے کارکنان وسیاء اللہ ڈنہ اللہ رکھا اور دیگر نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔
وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ 6 بلوچ نوجوان ایک ہفتے میں شہید ہوئے یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے، شہادتوں پر شہادتیں ہورہی ہیں، اتنی شہادتیں تین جنگوں میں نہیں ہوا ہوگا جتنا جو ابھی ہورہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ آئے دن بلوچ نوجوانوں کو خون میں نہایا جارہا ہے، جبری لاپتہ کیاجارہا ہے، مائیں سینہ کوبی کررہےہیں، بچے یتیم ہورہے ہیں، خواتین بیوہ ہورہی ہیں، بوڑھوں سے ان کے سہارے ان کے جوان بیٹے چھینے جارہے ہیں۔
ماما قدیر کا کہنا تھا کہ بلوچ ایک بے بس کاروان قوم ہے، دشمن بظاہر ایٹمی طاقت ہے، ہم اتنے کمزور ہیں کہ ہم اپنی دفاع نہیں کرسکتے یا بلوچ قوم کو اپنا دفاع کرنے کی اجازت نہیں تو کیا بلوچ غلام قوم ہے، اور غلام رہے گا نہیں؟ لیکن کچھ ایسے انسان بھی ہوتے ہیں جن کی موت پر ہر کوئی غمزدہ ہوتا ہے اور افسوس کرتا ہے،وہ وہی لوگ ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی ذاتی خواہشات،عیش و عشرت کو ایک طرف رکھ کر اپنی قومی بقا کےلئے آخری سانسیں تک جدوجہد کی۔
ماما قدیر نے کہا کہ ایسے قومی ہیروز کو اس طرح عیش و عشرت کی زندگی گزارنا اچھا نہیں لگتا تھا، کیا ان کی ماں باپ بہنیں بھائیاں نہیں تھیں؟ قابض پاکستانی حکمران ایف سی خفیہ اداروں اور ان کی ڈیتھ اسکواڈز کے ہاتھوں شہید اور جبری لاپتہ بلوچوں فرزندوں کی سیاسی جماعتوں انسانی حقوق کے سرگرم دیگر تنظیموں اور عالمی رائے عامہ کو بلوچ قومی تحریک کی حمایت میں ہموار کرنے کےلئے بیرون ملک رہنمائوں سمیت پوری قوم کی لازوال قربانیوں اور انتھک جدوجہد کے باعث آج بلوچ قومی تحریک اپنی تاریخ کے مظبوط مرحلے میں داخل ہوچکی ہے،آج دنیا کے بیشتر آقوام ممالک اداروں اور رائے عامہ تک بلوچ قومی تحریک کی گونج پہنچ چکی ہے جس کے باعث وہ بلوچ قومی تحریک کی جانب متوجہ ہورہی ہیں۔