بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5586 دن ہوگئے۔

حب چوکی سے سیاسی اور سماجی کارکنان داد محمد بلوچ نذیر احمد بلوچ نور احمد بلوچ نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ تحریک کے شہدا کا لہو اور قومی غلامی کے خلاف زندانوں میں تشدد سہنے والے جہد کاروں کی قربانیاں قوم پر اپنا اثر دکھاتی ہیں جو قوم میں بیداری کا مثبت سبب بنتی ہیں۔ قابض جب اپنی معمولی حکمت عملیوں کے باوجود تحریک کی ابھار اور اپنی قبضہ کو چکنا چور ہوتا دیکھتی ہے تو وہ غیر معمولی حکمت عملیوں کے تحت مقبوضہ قوم کے خلاف دارو پھینکو کی پالیسیوں کو مزید تیز کر دیتا ہے جہد کاروں کے گھروں کوجلانا ،لوٹ مار، خواتین بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانا، جہد کاروں کے رشتہ دارو ںکو جبری اغوا کرنا معمول بن جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست اپنے ایجنٹوں کے ذریعے تحریک کے خیر خواہوں کو شہید و اغوا کرنے کے سلسلوں میں تیزی لاتا ہے ۔دیہاتی و گنجان علاقوں میں بمباری، لوٹ مار، خواتین کی بے حرمتی معمول بن جاتا ہے ۔وہ اس لیے کہ مقبوضہ قوم کو خوف زدہ کیا جا سکے اپنی بربریت بمباری تشدد مسخ شدہ لاشوں جبری اغوا تمام غیر انسانی حرکتوں سے تا کہ مقبوضہ قوم اپنی قومی جہد سے دستبردار ہوسکے۔لیکن جدوجہداس موڑ پر پہنچ چکا ہے جہاں پاکستان اپنی تمام تر حکمت عملیوں کے باوجود بھی بلوچ جہد کو ختم نہیں کر سکا اور اب اُنھیں اپنا قبضہ قائم کرنا کٹھن نظر آرہا ہے اس لیے وہ نئی پلاننگ کے تحت انتہائی سختی اور پوری قوت کے ساتھ بلوچ پر امن جد جہد کے خلاف اپنی طاقت کااستعمال کر رہا ہے۔ جہد کاروں اور اُن کے عزیزوں دوستوں کے علاوہ قابض ریاست ان تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو بلوچ قومی تشخص اور غلامی کے خلاف اپ کشائی کرتے ہیں۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ ریموٹ کنٹرول پر چلنے والی ریاست نے بلوچ نسل کشی اور خوف پھیلانے کے عمل میں تیزی شروع کردی ہے ،جبری اغوا تشدد زدہ لاشوں کو پھینکنے کے عمل میں تبدیلی بھی ایک چال ہے۔

Share This Article
Leave a Comment