بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5550 دن ہو گئے۔
ڈیرہ مراد جمالی سے بی ایس او بچار کے کارکنان وسیم بلوچ عدنان بلوچ اعتبار بلوچ فہیم بلوچ اور دیگر ساتھیوں نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔
وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ آج قوم کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ جن کی وجہ سے ہزاروں ماؤں کے لخت جگر خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری اغوا کروا ئے جاچکے ہیں وہ قومی غدار ہیں۔ بعد میں اُن کی مسخ شدہ لاشیں ویرانوں سے مل چکے ہیں، ان کے ہاتھ بلوچ شہیدوں کا لہو سے رنگے ہیں۔ یہ لوگ جو بلوچ قوم کو روایات سکھا رہے ہیں ان کا کردار خود بلوچ روایات کو پامال کر کے دشمن کا ساتھ ددینا ہے اور یہ خود قوم سے غداری کر رہے ہیں ان کا احتساب ہر حال میں بلوچ کرے گا۔
ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ یہ پرامن جد جہد بلوچ قوم نے شعوری طور پر شروع کی ہے اور اس جد جہد میں لوگ شعوری طور پر شامل ہوئے ہیں۔ اور آج بھی اس کی حمایت میں اضافہ اور بڑی تعداد میں شامل ہو کر اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں ۔ ہر شہید کے خاندان اپنے پیاروں کی شہادت کے بعد بھی پر امن جد جہد میں مزید جذبے کے ساتھ شامل ہو کر ثابت کررہے ہیں۔ اب بھی رد انقلابی یہ کہنے پر کوئی ہار محسوس کرنے کو تیار نہیں اوربلوچوں کو مایوں کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔
ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ قوم کا ایک طبقہ ابھی تک سویا ہو ہے اور ایک طبقہ لاشعوری میں پرامن جد جد کے کارروائیوں پر تنقید کرتا ہے۔ کیونکہ یہ لوگ ہر عمل کو اپنے خواہشات کے مطابق دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک دن میں بلوچ قوم کو دس دس لاشیں دیں گے جو دشمن کا ساتھ دے کر بلوچ بہنوں کی بے حرمتی کریں انہیں زندہ رہنے کا حق بلوچ نہیں دیں گے۔ جو جبری لاپتہ افراد کے ساتھ لواحقین کے ساتھ ہوگا وہ قوم کے لیے عظیم ہے جو دشمن کے ساتھ دے گا۔ ان کا انجام سب کو پتا ہے۔